Open Katchehry by DPO Pakpattan Sahabzada Bilal Omer

 

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن

  کھلی کچہری:

پاکپتن:آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے احکامات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے امروز ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی .

ڈی پی او پاکپتن نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔

اس موقع پر ڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں جس کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ بلا جھجھک مجھ سے آکر مل سکتا ہے۔ عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ڈی پی او پاکپتن کی طرف سے ڈی پی او آفس پاکپتن میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ترجمان پاکپتن پولیس ۔

Wednesday, October 23, 2019