Security Arrangements and Checking ( چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام)

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن:

سیکورٹی انتظامات و چیکنگ بسلسہ چہلم حضرت امام حسین۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی جانب سے عارفوالہ میں جلوس و مجالس چہلم حضرت امام حسین پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ۔
جلوس سے قبل مجالس ہائے پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جلوس پر سیکورٹی کے لیے پنجاب پولیس ایلیٹ پولیس اور لیڈیز پولیس نے فرائض سر انجام دیے ۔
جلوس کے ملحقہ راستوں پر خار دار تاریں بھی لگائی گئیں۔
ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا ڈیوٹی پوائنٹس کی فیزیکلی چیکنگ کی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و ملازمان کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا ۔ تمام افسران و ملازمان کو اپنے اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی تلقین کی۔
ترجمان پاکپتن پولیس ۔

 

Sunday, October 27, 2019