General Parade Pakpattan Police

 

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن:

پاکپتن : پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔

پاکپتن : پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جنرل پریڈ میں ضلع ہذا سے پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ ایلیٹ فورس, ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں کی شرکت۔
ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔
ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے تلقین کی کہ تمام افسران و ملازمان اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں۔
 عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھا جائے۔
جنرل پریڈ کے بعد ڈی پی او نے پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی انسپکشن کی اور ان  کے متعلق ایم ٹی او کو ہدایات جاری کیں۔
ترجمان پاکپتن پولیس۔

Monday, November 18, 2019