Open Katchehry by RPO Sahiwal, Commissioner Sahiwal & DPO Pakpattan Sahabzada Bilal Omer

تحصیل عارفوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد 
مسٹر احسن وحید کمشنر ساہیوال اور مسٹر ہمایوں بشیرتارڑریجنل پولیس آفیسر ساہیوال نے عارفوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سائلین کی شکایات سنیں گئیں اور ان پر فوری کاروائی کرنے کے احکا مات جاری کیے گئے۔
کھلی کچہری میں حاضرین کے مطالبہ پر موٹر سائیکل (محافظ گشت) میں اضافہ کر دیا گیا۔ 
ریسکیو15 کا ہیڈکوارٹر لاہوربن چکا ہے جس کا پولیس فوری رسپانس دیتی ہے۔ تحصیل عارفوالا میں ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو ریسکیو 15کی اطلاع پر فوری رسپانس دے گی۔ 
ہیوی وہیکلز،ٹرک، ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ کے ساؤنڈ سسٹم کے غیر قانونی اور ہارن کے بے جا استعمال سے بہت زیادہ مشکل در پیش ہے۔جس پر جناب ریجنل پولیس آفیسر صاحب نے DSPٹریفک کو ہدایت جاری کیں کہ ان کے غیر قانونی استعمال پر فوری کاروائی کی جائے۔ 
کم عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی کا استعمال نہ کرنے دیں اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔ ہیلمٹ کااستعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔ 
عوام تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک پر جاکر اپنی درخواست دیں اور اپنے مسئلے کا حل بتائیں اورمزید شکایات کی صورت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن اور سرکل آفیسر کے نوٹس میں دیں۔
ضلع پاکپتن میں پولیس خدمت سینٹر بنا ہوا ہے جبکہ موبائل خدمت سینٹر کی گاڑی شیڈول کے مطابق تحصیل عارفوالا میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے جس میں لرنر لائسنس ہائے اور دیگر سہولیات کا اجراء بلا تعطل جاری ہے جس سے شہری زیادہ سے زیادہ مستفید ہو رہے ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر صاحب ساہیوال اور DPOپاکپتن کی طرف سے عارفوالا کی عوام کو یقین دلایا کہ جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام کے لئے پولیس دن رات کام کر رہی ہے اور پولیس کے تمام دفاتر اور تھانہ جات عوام الناس کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں جہاں پر عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔ 
پبلک ریلیشن آفیسرDPOدفتر پاکپتن
 
Friday, December 13, 2019