DPO Pakpattan Sahabzada Bilal Omer visited Security of Churches

ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کا سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کرنے کیلئے ضلع کے مختلف چرچ ہائے کا دورہ۔ کرسمس کے مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے تمام چرچ ہائے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے ضلع کے مختلف چرچ ہائے کی سیکیورٹی چیک کی۔ جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھی تاکید کی گئی کہ وہ ذاتی طور پر فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے چرچز کی سیکیورٹی کو مانیٹر کریں اور فول پروف اقدامات یقینی بنائیں۔ تمام چرچز پر سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے کڑی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔چرچ ہائے کے اطراف میں ایلیٹ پولیس فورس اور تھانے کی گاڑیوں کو پٹرولنگ کیلئے مامور کیا گیا ہے۔ پاکپتن پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل و ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اقیلیتی برادری کے مذبی تہوار کو پر امن بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
پاکپتن پولیس

 

Thursday, December 26, 2019