Gang Arrested by Pakpattan Police

پولیس ڈیپارٹمنٹ 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی طرف سے ڈی پی اوآفس میں پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں ڈی پی او پاکپتن نے بتلایا کہ یہ پریس کانفرنس اس ڈکیت گینگ کے متعلق ہے جوڈکیتی،راہزنی اورڈکیتی معہ قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جو دوران واردات محض چند روپوں کی خاطر لوگوں کو ناحق قتل کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے۔ 
یہ ڈکیت گینگ ضلع پاکپتن کے تھانہ چکبیدی،تھانہ صدر پاکپتن اورتھانہ فرید نگر کے علاقہ جات میں ڈکیتی،راہزنی اور ڈکیتی معہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ جس کو ٹریس کرنا ضلع پاکپتن کے لئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا۔ پاکپتن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور تمام تر محکمانہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا 
جو علاقہ تھانہ چک بیدی میں یہ ڈکیت گینگ قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے چار مقدمات میں مطلوب تھا جس میں لاکھوں روپے کے گھریلو سامان، طلائی زیورات و نقدی وغیرہ کے علاوہ چک نمبر 67/Dمیں دوران ڈکیتی ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ علاقہ تھانہ صدر پاکپتن میں یہ ڈکیت گینگ ڈکیتی اور راہزنی کے سات مقدمات میں مطلوب تھا جس میں لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، موٹر سائیکل، موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی رقم و دیگر گھریلو سامان شامل ہے۔ مندرجہ ذیل گینگ ممبران کے خلاف تھانہ فرید نگر میں اسلحہ کے پانچ مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
تفصیل گینگ ممبران
۔ مصطفی عرف مصطی عرف اللہ رکھا ولد سرور عرف انور قوم سیال سکنہ کوٹ امین شاہ حجرہ شا ہ مقیم ضلع اوکاڑا
۔ طاہر ولد یسین قوم سیال سکنہ ملک پور تحصیل و ضلع پاکپتن 
۔ عمران ولد صدیق قوم ہانس سکنہ ملک پور تحصیل و ضلع پاکپتن 
۔ شہباز ولد خورشید قوم ڈوگر سکنہ 19/SPتحصیل و ضلع پاکپتن 
۔ محمد خاں عرف سرو ولد محمد اسلم قو م ماچھی سکنہ گنج شکر کالونی تحصیل و ضلع پاکپتن 
۔ کاشف عرف کالی ولد یسین قوم سیال سکنہ الہیٰ بخش تحصیل و ضلع پاکپتن
Tuesday, January 7, 2020